فائر بریگیڈ عملے کو فوری جدید مشنری فراہم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل اکتوبر 16:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) فائر بریگیڈ عملے کو فوری جدید مشنری فراہم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ۔ مسلم لیگ(ن)کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرا ر داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری جدید مشنری فراہم کی جائے۔فائر بریگیڈ کے عملے کو تمام ضروری چیزیں بھی فراہم کی جائیں ۔

(جاری ہے)

صوبے کی سب سے بڑی میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے پاس فائر بریگیڈ کی صرف 16 گاڑیاں ہیں۔ جن میں سے 2 خراب اور 5 دھکا سٹارٹ ہیں۔باقی ماندہ گاڑیاں سوا کروڑ کی آبادی والے شہر میں فائر فائٹنگ کے لئے بھاگ دوڑ میں مصروف ہیں۔ایم سی ایل کا شعبہ فائر بریگیڈ مبینہ طور پرفنڈز کی قلت کے باعث بد انتظامی کا شکار اور تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔ 224ملازمین کے لئے وردیاں بھی خواب بن گئیں ہیں۔فائر برگیڈٖملازمین فائر کٹ ،آکسیجن ماسک جیسی بنیادی اہم سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments