لبرٹی گول چکر سے حفیظ سنٹر تک مین بلووارڈ روڈ ٹریفک کے لئے بحال

منگل 20 اکتوبر 2020 19:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) لاہور ٹریفک پولیس نے لبرٹی گول چکر سے حفیظ سنٹر کے درمیان بند سڑک ٹریفک کے لئے بحال کردی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لبرٹی گول چکر سے حفیظ سنٹر کی طرف جانے والی مین بلیوارڈ روڈ حفیظ سنٹر میں آتشزدگی کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی تھی۔ لہٰذا 20 گھنٹوں کے بعد مذکورہ سڑک ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں