پی ڈی ایم کے جاری تحریک سے حکومت کا توازن بگڑ چکا ہے،سکندر خان شیر پائو

گوجرانوالہ کے بعد کراچی کے جلسہ عام سے حکمرانوں پر خوف طاری ہے اوریہ تحریک انشااللہ حکومت کا دھرم تختہ الٹنے کامؤجب بنے گا،صوبائی صدر قومی وطن پارٹی

منگل 20 اکتوبر 2020 19:55

چھوٹالاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوااسمبلی سکندرخان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جاری تحریک سے حکومت کا توازن بگڑ چکا ہے گوجرانوالہ کے بعد کراچی کے جلسہ عام سے حکمرانوں پر خوف طاری ہے اوریہ تحریک انشااللہ حکومت کا دھرم تختہ الٹنے کامؤجب بنے گا انکا کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی کی کوئی مثل گزشتہ اُدوار میں نہیں ملتی ملک کے سارے غریبوں ،مختلف شعبوں کے سرکاری ملازمین اور ہر خاص وعام کی بددعائیں موجودہ حکمرانوں کے پیچھے انکے سائے کی طرح لگی ہوئی ہیں اور وہ دن دور نہیں کہ موجودہ حکومت سے قوم کو نجات ملے گی وہ منگل کے روز تورڈھیر(صوابی)میں کیوڈبلیوں پی تحصیل لاہورکے نائب صدر عبدالسمیع کے والد کی وفات پر تعزیت کے بعد تحصیل لاہورپریس کلب(حقیقی)کے ارکان سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر انکے ہمراہ دیگرضلعی او مقامی رہنماؤں میں مسعودجبارخان، برہان اللہ، عبدالحمید،بختیار خان، اختریوسف اوردیگر بھی موجود تھے سکندرخان شیرپاؤ کا مزید کہنا تھا کہ قومی وطن پارٹی پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کا حصہ ہے گوجرانوالہ کراچی کے جلسوں میں ہماری نمائندگی موجود رہی کوئٹہ میں ہونے والے جلسہ میںبھی ہماری نمائندگی رہے گی جبکہ پشاور میں ہونے والے جلسہ عام میں کیوڈبلیو پی اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کریگی اور انشااللہ یہ جلسہ عام حکومت پی ڈی ایم کی تحریک میں آخری کیل ثابت کرکے دکھائیںگے صحافی کے سوال پر انکاکا تھا کے پی کے میں سرے سے کوئی صوبائی حکومت موجودہی نہیں تو اسکی کارکردگی پر کیا بات ہوسکتی ہے البتہ اتناضرورکہنا چاہونگاکہ کے پی کے میں صوبائی حکومت ریموٹ کنٹرول کیساتھ ہی چلائی جاتی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں