پنجاب میں خواتین افسران مرد افسران پر بازی لے گئیں

پنجاب میں 100 کے قریب ڈی ایم جی افسران تعینات ہیں، 5خواتین سیکرٹری بھی تعینات

منگل 20 اکتوبر 2020 21:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) پنجاب میں خواتین افسران مرد افسران پر بازی لے گئیں، پنجاب میں 100 کے قریب ڈی ایم جی افسران تعینات ہیں، جن میں 5خواتین سیکرٹری تعینات ہیں۔گریڈ 18 کی 75 خواتین افسران فیلڈ اور سیکرٹریٹ میں تعینات ہیں۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین افسران کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، پنجاب میں پانچ خواتین سیکرٹری تعینات ہیں۔

عنبرین رضا، سمیرا صمد ، صائمہ سعید، ارم بخاری اور سارہ اسلم سیکرٹری کے عہدہ پر تعینات ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عائشہ سعید، مریم خان، سلوت سعید اہم عہدوں پر تعینات ہیں، مسرت جبین ڈی سی خوشاب ہیں، صالحہ سعید ڈی جی ایکسائز تعینات ہیں، آسیہ گل، ثمن رائے، عاتقہ محمود، عائشہ حمید، عمارہ خان، نائلہ باقر، بینش فاطمہ ساہی، منزہ مرتضی، کرن خورشید، شیریں ناز، نوشین ملک، کلثوم ثاقب، کوثر خان سمیت گریڈ 18 کی 75 خواتین افسران فیلڈ اور سیکرٹریٹ میں تعینات ہیں۔

خواتین افسران دوسرے صوبوں، ہارڈ ایریا میں نوکری نہیں کرتی ہیں۔ ان افسران میں سوائے چند کے کسی نے لاہور سے باہر نوکری بھی نہیں کی۔ پنجاب میں یہ خواتین افسران بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ سول سروس میں دن بدن خواتین افسران کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں