نیب کے زیر اہتمام مختلف اضلاع کے کالجز کے مابین مضمون نویسی کے مقابلہ جات کا انعقاد

منگل 20 اکتوبر 2020 21:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) قومی احتساب بیورو لاہور کے آگاہی و تدارک ونگ کی نگرانی میں پنجاب کے 17 مختلف اضلاع کے کالجز کے طلبا و طالبات کے مابین مضمون نویسی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جن کی نگرانی ڈائریکٹر کالجزضیاالرحمن اور نیب لاہور اویئرنیس اینڈ پری وینشن ونگ سے ڈائریکٹر سید محمد حسنین نے کی۔

طلبا و طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ اپوا کالج برائے خواتین اور گورنمنٹ کالج فار بوائیز ٹائون شپ، لاہور میں منعقد ہوئے جن میں سینکڑوں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔۔۔طلبا و طالبات کو’’ ہم کرپشن کیسے روک سکتے ہیںکے عنوان پر انگلش میں مضمون نویسی کا موقع فراہم کیا گیا جبکہ اردو کے موضوع ’’پاکستان میں کرپشن کے اسباب اور ان کا ممکنہ حل‘‘کے عنوان پر اپنے خیالات کا قلم کی مدد سے اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

(جاری ہے)

مضمون نویسی کے مقابلہ جات میں اول، دوم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات کو سالانہ یوم انسداد بدعنوانی منعقدہ 9 دسمبر کی تقریب میں میرٹ سرٹیفکیٹ، کیش پرائزز اور شیلڈز کی صورت میں ادا کیا جائیگا۔۔۔نیب آگاہی و تدارک ونگ، نیب قانون کی شک 33 بی اور 33 سی کے تحت بدعنوانی کیخلاف آگاہی اور اسکے سدباب کیلئے اقدامات اٹھانے کے موضوع پر مختلف سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابین تقریری، مضمون نویسی، شاعری اور پینٹنگ کے مقابلہ جات کا انعقاد کروانے کا اہتمام کرتا ہے تاکہ آنے والی نسل کو بدعنوانی کے خلاف آگاہی اور اسکے سدباب کیلئے تیار کیا جا سکے۔

اس حوالے سے نیب اے اینڈ پی ونگ کیجانب سے تقریبات کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے ہر سال 9 دسمبر کو انسداد بدعنوانی ڈے کے موقع پر شاندار تقریب کا اپتمام بھی کیا جاتا ہے جس میں تمام مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات کو تعریفی سرٹیفکیٹس، کیش پرائزز اور شیلڈز سے نوازا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں