میلاد مصطفی ؐسے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ہوسکتی‘نبیرہ عندلیب نعیمی

دارالعلوم جامعہ سراجیہ نعیمیہ میں سالانہ سیرت النبی ؐ کانفرنس24اکبوتر ہوگی‘اجلاس سے خطاب

منگل 20 اکتوبر 2020 21:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء)دارالعلوم جامعہ سراجیہ نعیمیہ کی ناظمہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہاہے کہ میلاد مصطفی ؐ سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ہوسکتی، ماہ ربیع الاول میں12 ربیع الاول کا دن تمام عالم اسلام کے لئے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے۔ ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کیلئے خوشیوں کا پیغام لے کر آتا ہے،ہر مسلمان اپنے اپنے انداز میں اپنے پیارے نبی ؐ کی ولادت کا جشن مناتا ہے۔

دارالعلوم جامعہ سراجیہ نعیمیہ میںسالانہ سیرت النبی ؐ کانفرنس24اکبوتربروزہفتہ صبح ن9بجے تا1بجے دن منعقدہوگی جس میںسیاسی ومذہبی ،سماجی ،ادبی تنظیمات کی نمائندہ خواتین رہنما،مختلف مدارس کی معلمات شریک ہو ں گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ آپ کی سیرت طیبہ کی روشنی سے سارا عالم منور ہے۔

آپ نے انسانیت کو جینے کاسلیقہ عطا فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے آپ ؐکی سیرت پاک کو تمام انسانوں کیلئے نمونہ کامل بنا کر بھیجا۔رسول اکرمؐ نے اپنے قول اور فعل سے مساوات کی بہترین مثالیں قائم فرمائیں۔اسلام اور تمام انبیاء رسول کی سیرت و کردار سے ہمیں عدل و انصاف ہی کا سبق ملتا ہے۔رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ کا سب سے نمایاں پہلو معاشرے میں عدل و انصاف کا متوازن نظام ہے۔ہم سیرت النبی ؐ پر عمل پیر ہوکرایک اعتدال پسند،پرامن معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں