ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کے سہولت بازاروں کے ہنگامی بنیادوں پر دورے

منگل 20 اکتوبر 2020 21:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے موچی گیٹ اور کریم پارک سہولت بازار وں میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض سہولت بازاروں میں انتظامات اور سبزی و پھلوں کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروانے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران سبزی و پھلوں کے ریٹس، کوالٹی، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، گراں فروشی، آٹا اور چینی کی دستیابی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے پھلوں و سبزیوں کی سرکاری ریٹ لسٹ خود دیکھی اور بازار انتظامیہ سے بریفنگ بھی لی۔ انہوں نے بازاروں میں ٹینٹس کی کوالٹی اور دیگر انتظامی امور کو بھی مانیٹر کیا۔ موچی گیٹ سہولت بازار میں کیلا کی ناقص کوالٹی پر ڈی سی لاہور کا اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیلا اچھی کوالٹی کا فروخت کریں۔

(جاری ہے)

اسی طرح کریم پارک کے علاقے میں دو چکن کی دکانوں پر ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے اور مہنگے داموں چکن فروخت کرنے پر دو چکن فروشوں کو پکڑ لیا اور ایف آئی آر کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس اسٹیشن بھجوا دیا گیا اور آئندہ کے لئے سخت وارننگ جاری کر دی۔

ایک سبزی فروش کی دکان پر خریداری کرتی ہوئی خاتون سے بھی ریٹ لسٹ کے بارے میں دریافت کیا اور سبزی فروش کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے پر آئندہ کے لئے سخت وارننگ بھی جاری کر دی۔ ڈی سی لاہور نے سہولت بازاروں میں آٹا کے کھڑے ٹرک پر جا کر آٹا کے تھیلے کا وزن کروا کر قیمت اور کوالٹی کو چیک کیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے بازار انتظامیہ کو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں