ڈی سی لاہور مدثر ریاض کاالفتح سٹور حسین چوک گلبرگ کا اچانک دورہ

منگل اکتوبر 21:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے الفتح سٹور حسین چوک گلبرگ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے سٹور میں موجود ڈی سی کانٹر کا جائزہ لیا۔ اشیائے ضروریہ کی دستیابی، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی سی کانٹر کی توسیع کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ ڈی سی کانٹر کو مزید کھلا کیا جائے۔

انہوں نے سٹور میں آٹا کی دستیابی کو چیک کرتے ہوئے کہا کہ 10 کلو اور 20 کلو کا تھیلا سرکاری ریٹ پر فروخت کیا جائے۔ انہوں نے دیگر اشیا ضروریہ کے ریٹس کو بھی چیک کیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ عوام الناس کی سہولیات کے لئے سہولت بازاروں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ سہولت بازاروں میں تمام تر سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ لاہور کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments