ضلعی انتظامیہ منافع خوری کی روک تھام کیلئے درج ہونے والی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے متحرک ہے‘ڈی سی لاہو ر

منگل 20 اکتوبر 2020 21:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ڈی سی آفس لاہور میں منافع خوری اور گراں فروشی کی روک تھام کیلئے قائم ہونے والے کنٹرول روم میں درج ہونے والی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے پوری طرح سے متحرک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین دنوں میں مجموعی طور پر 24 شکایات کا اندراج ہوا، 16 شکایات قیمت پنجاب ایپ پر، 06 واٹس ایپ نمبر پر اور 02 ڈسٹرکٹ کنٹرول روم نمبر پر شکایات موصول ہوئیں۔ تمام شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ کنٹرول روم عوام الناس کی سہولیات کے لئے قائم کیا گیا ہے جہاں پر شہری اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں