لاہور پولیس کا اشتہاری ملزمان اور سنگین واردات میں ملوث قانون شکن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ

ایک روز میں سنگین جرائم میں ملوث 10اشتہاری ملزمان اور 03 ٹارگٹ افنڈرگرفتار شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا،سی سی پی او محمد عمر شیخ

منگل 20 اکتوبر 2020 22:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) سی سی پی او لاہور محمدعمر شیخ کی ہدایت پر لاہورپولیس کا اشتہاری ملزمان اور سنگین وارداتوں میں ملوث قانون شکن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، ایک ہی روز میں سنگین جرائم میں ملوث10 اشتہاری ملزمان اور03ٹارگٹ آفینڈرز گرفتارکئے گئے۔ چیک ڈس آنر کے مقدمات میں 02 اشتہاری، امانت میں خیانت کے 02 اشتہاری ملزم گرفتاراور بجلی چوری کی03 اشتہاری، جبکہ راہبری کا01 ملزم اشتہاری گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح خاتون سے بدتمیزی کرنے اور فراڈ کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزم اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مختلف تھانہ جات میں02 کس کے خلاف جواء کھیلنے پرمقدمہ درج کیا گیا۔12 گھنٹوں کے دوران ناجائز اسلحہ پر07 مقدمات، منشیات کی12 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 08جبکہ ون ویلنگ کے خلاف03 مقد مات اورپتنگ بازی پر 03 مقدمہ درج کر لئے گئے ہیں۔ لاہور، مختلف تھانوں میں لڑائی جھگڑے پر31 کس افراد کے خلاف انسدادی کارروائی عمل میںلائی گئی ہے۔ سربراہ لاہورپولیس کا کہنا تھاکہ لاہور پولیس قانون شکن عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں