کرپٹ اپوزیشن کے مقابلے کے لئے اکیلے عمران خان ہی کافی ہیں، ثانیہ کامران

منگل 20 اکتوبر 2020 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی و صدر وومن ونگ سنٹرل پنجاب ثانیہ کامران نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن کے مقابلے کے لئے اکیلے عمران خان ہی کافی ہیں، پی ٹی آئی نے ماضی میں پی ڈی ایم سے بڑے جلسے کئے، پی ڈی ایم کی کرپٹ قیادت ملک مودی دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور یہ اپنی چوری بچانے کے لئے اکٹھی ہوئی ہے ،کرپٹ اپوزیشن کی احتجاجی تحریک سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں، حکومت کرپٹ اپوزیشن کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، انہوں نے کہاکہ منفی پروپیگنڈا کرنے والا کرپٹ مافیا کو کسی صورت بھی این آر او نہیں ملے گا، رونا دھونا ان کا مقدر بن چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ کراچی کے ناکام جلسے نے پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے، پی ڈی ایم قیادت عوام سے منہ چھپاتی پھر رہی ہے ، ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہیں شرم آنی چاہئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں