عوامی تاجر کے وفد کی حفیظ سنٹر کے صدرملک کلیم سے ملاقات

آتشزدگی اور تاجر برادری کے وسیع پیمانے پر نقصان پر افسوس کا اظہار حاجی محمد اسحق اور راشد چودھری نے ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے افسوس کا اظہار کیا

منگل 20 اکتوبر 2020 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) عوامی تاجر اتحاد پاکستان کے چیئرمین حاجی محمد اسحق کی قیادت میں وفد نے حفیظ سنٹر کادورہ کیا ۔ وفد نے حفیظ سنٹر کے صدرملک کلیم و دیگر متاثرہ تاجروں سے ملاقات کی اور قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے آتشزدگی سے ہونے والے تاجروں کے وسیع پیمانے پر نقصان پراظہار افسوس کیا ۔

وفد میںراشد چودھری،ثاقب بھٹی و دیگر رہنما بھی شامل تھے ۔۔وفد نے متاثرہ تاجروں سے ملاقات میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوامی تاجر اتحاد متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ۔عوامی تاجر اتحاد کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ اگر امدادی سرگرمیاں بر وقت شروع ہو جاتیں تو یقینا اتنے بڑے نقصان سے بچا جا سکتا تھا ۔مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت متاثرین کیلئے فوری مالی امداد کا اعلان کرے۔

(جاری ہے)

شارٹ سرکٹ کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔متعلقہ ادارے اگر اپنی ذمہ داریاں صحیح طریقے سے نبھائیں تو ایسے حادثات سے بچا جا سکتا ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ریسکیوکے تمام شعبوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے۔وفد میں عوامی تاجر اتحاد کے سیکرٹری جنرل راشد چودھری،ثاقب بھٹی و دیگر شامل تھے۔اس موقع پرمتاثرہ تاجروں نے وفد کو بتایا کہ تاجر اپنی مدد آپ کے تحت سامان کو حفاظتی مقامات تک پہنچاتے رہے ۔

اگر امدادی سرگرمیاں بروقت شروع کر دی جاتیں تو کبھی بھی اتنا بڑا نقصان نہ ہوتا۔تاجروں نے کہا کہ فائر بریگیڈ سمیت ریسکیو کے تمام اداروں کو جدید خطوط پر از سر نو استوار کرنے کی ضرورت ہے۔آگ لگنے کے ایسے متعدد واقعات ہو چکے ہیں اور ہر واقعہ کے بعد صلاحیتوں کو نکھارنے کی بجائے روایتی سستی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں