لاہور، ڈ ی جی ایل ڈی اے کے حکم پر قصور میں نادہندگان کے خلاف کارروائیاں،

کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر 40 سے زائد عما رتیں سیل

منگل 20 اکتوبر 2020 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کے حکم پر قصور میں نادہندگان کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، محکمہ ایل ڈی اے کی جانب سے قصور میں غیر قانونی طور پر کمرشل استعمال میں لائی جانے والی عمارتوں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، گزشتہ روز ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ 6 علی نصرت اور ڈپٹی ڈائریکٹر رائے جہانگیر، ڈپٹی ڈائریکٹر حارث اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر حبیب کی زیرنگرانی انفورسٹمنٹ سکواڈ اور ریکوری ٹیموں نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ قصور کے معروف شہباز روڈ پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے سینکڑوں غیر قانونی کمرشل عمارتوں کو سیل کر دیا، کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر 40 سے زائد عمارتوں کو مکمل طور پر سیل کیا گیا جبکہ سینکڑوں عمارتوں کو جزوی طور پر سیل کیا گیا ہے، اس موقع پر مقامی افراد اور تاجروں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی، تاہم موقع پر موجود ایل ڈی اے کے افسران کی مداخلت پر حالات کو کنٹرول کیا گیا، ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ قصور میں نادہندگان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا، کمرشلائزیشن فیس کی وصولی کے حوالے سے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، عوام الناس کو آگاہی مہم کے ذریعے ادائیگیوں کی مہلت دی گئی جس پر عمل نہیں ہو سکا، اس صورتحال کے پیش نظر کارروائی کا آغاز کیا گیا ہی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں