لاہور، اقبال ٹائون ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ

منگل 20 اکتوبر 2020 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان کی ہدایت پراقبال ٹائون ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ایس پی اقبال ٹائون ڈویژن کی قیادت میںاقبال ٹائون ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث147ملزمان گرفتار کر لیئے۔

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کی05ممبران کے قبضہ سے 90ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سی10پسٹلز،01گن اور درجنوں گولیاںبرآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی40ملزمان کے قبضہ سی10کلو287گرام چرس اور558 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران30 ملز مان کے قبضہ سے دائو پر لگی01لاکھ19 ہزار روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ ڈکیتی ، چوری، چیک ڈس آنر، دھوکہ دہی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب50 اشتہاری،عادی و عدالتی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ ون ویلنگ،پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر11ملزمان گرفتار کئے گئی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں