سی سی پی او عمر شیخ کی خاتون کے ساتھ مبینہ بد کلامی کی آڈیو سامنے آ گئی

منگل 20 اکتوبر 2020 23:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر عمر شیخ کی ایک خاتون کے ساتھ مبینہ بد کلامی کی آڈیو سامنے آ گئی جبکہ سی سی پی او کا کہنا ہے کہآڈیو گفتگو ان کے خلاف نیا افسانہ ہے۔نجی ٹی وی کے مطابقخاتون نے اپنے شوہر کے خلاف منشیات کے مقدمے کے حوالے سے فون کیا ہی تھا کہ سی سی پی او نے مبینہ طور پر بدکلامی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

آڈیو میں سنا جا سکتاہے کہ رائے ونڈ کی رہائشی خاتون نے سلام کے بعد سی سی پی او کو بتایا کہ اس کے شوہر کیخلاف کیس کا کچھ نہیں بنا، تو سی سی پی او عمر شیخ نے مبینہ طور پر اس سے بدکلامی شروع کر دی۔آڈیو ٹیپ میں سی سی پی او نے مبینہ طور پر کہا کہ اب انہیں فون نہ کرنا، تماشہ لگا رکھا ہے۔ گفتگو کایہ دورانیہ تقریباً20 سیکنڈز پرمشتمل ہے، آڈیوکے مطابق بدکلامی پر خاتون خاموش ہو گئی اور اس نے ڈر کر فون بند کردیا۔

رائیونڈ کی رہائشی خاتون کی جانب سے سی سی پی او کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ حیدر علی نامی سب انسپکٹر نے اس کے شوہر سے مقدمہ درج نہ کرنے کا کہہ کر ایک لاکھ 93 ہزارروپے رشوت لے لی مگر پھر مقدمہ بھی درج کرلیا۔دوسری جانب سی سی پی او کا کہنا ہے کہ یہ آڈیو گفتگو ان کے خلاف نیا افسانہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں