سول لائنز ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان کی ہدایت پرسول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ایس پی سول لائنز ڈویژن رضا صفدر کاظمی کی قیادت میںسول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث64ملزمان گرفتار کر لیئے۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سی06پسٹلزاور درجنوں گولیاںبرآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی17ملزمان کے قبضہ سی04کلو350گرام چرس اور45 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ڈکیتی، چوری، چیک ڈس آنر، دھوکہ دہی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب18 اشتہاری و عدالتی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ ون ویلنگ،پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر23ملزمان گرفتار کئے گئی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں