ں*ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے مختلف تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے

ض*06 تھانوں کے افسران کے مقامِ تعیناتی میںردوبدل جبکہ 01 ایس ایچ او لائن حاضر

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:50

cلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے مختلف تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے۔06 تھانوں کے افسران کے مقامِ تعیناتی میںردوبدل جبکہ 01 ایس ایچ او کو لائن حاضرکیاگیا۔

(جاری ہے)

تھانہ شالیمار کی خالی سیٹ پرلوئرمال سے سب انسپکٹر آصف ادریس ایڈیشنل ایس ایچ اوشالیمار، ایڈیشنل ایس ایچ اوتھانہ باغبانپورہ سب انسپکٹرمحمد رضا ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ نولکھا ،ایس ایچ اوتھانہ گلشن اقبال انسپکٹرزاہد حسین ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ،ایس ایچ اوتھانہ رائیونڈ سٹی انسپکٹرمحمد ثقلین شاہ کو ایس ایچ او تھانہ کاہنہ،ایس ایچ اوتھانہ کاہنہ انسپکٹرمحمد ارحم کو ایس ایچ او تھانہ رائیونڈ سٹی،انچارج چوکی بیگم کوٹ سب انسپکٹر محمد اعجاز بھٹی ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ لوئرمال،انچارج چوکی لدھے کی سب انسپکٹر محمد شعیب اصغر ایڈیشنل ایس ایچ او گلشن اقبال تعینات جبکہ ناقص کارکردگی پرایس ایچ اوتھانہ نولکھا انسپکٹرحسن رضا خواجہ لائن حاضرکردیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے تمام افسران کو فوری طور پر اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر فوری رپورٹ کرنے کا حکم دیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں