لاہور،قوم کااپوزیشن سے یہی مطا لبہ ہے ’’ فوج کو عز ت دو‘‘ :ڈاکٹر شاہد صد یق

جمعرات 22 اکتوبر 2020 20:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ قوم کااپوزیشن سے یہی مطا لبہ ہے ’’ فوج کو عز ت دو‘‘۔قوم کا پیشہ چور ی کرنے والے جمہوری حکومت پر ووٹ چوری کاالزام لگاتے ہو ئے شرم کر یں،عوام کو معلو م ہے اپوز یشن ’’ اصو لی سیا ست‘‘ نہیں’’ و صو لی سیا ست‘‘ چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ’’یہ منہ اور مسور کی دال‘‘اپوز یشن کی حکومت مخا لف تحریک میں کو ئی د م خم نہیں ہے ان شا ء اللہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت اپنی آئینی مد ت پوری کرے گی۔ انہو ں نے کہاکہ کیپٹن(ر) صفدرکی گر فتاری کی آڑ میں اپوز یشن اداروں کیخلا ف بیان بازی سے گر یز کرے تحریک انصا ف کے دورحکومت میں کو ئی انتقامی کارروائی نہیں ہو رہی ہے ہر مجرم سے اسے کے جرم کے مطا بق سلو ک ہو رہاہے۔ انہو ں نے کہاکہ عمران خان کا ہی نہیں پوری قوم کا اپوز یشن قیا د ت سے ایک ہی مطا لبہ ہے کہ وہ چوری کا پیسہ وا پس کر دیں اور خزانہ لو ٹنے پر پوری قوم سے معا فی مانگیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں