وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے آگے جواب دہ نہیں، شمسہ علی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے آگے جواب دہ نہیں وہ اللہ تعالیٰ اور قوم کے آگے جواب دہ ہیں اگر عمران خان قوم کا لوٹا ہوا پیسہ نہ لینے کا مطالبہ بند کردیں تو اپوزیشن خوش ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک بیان میں شمسہ علی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور اب مہنگائی کنٹرول کر رہے ہیں جبکہ خزانہ ماضی کے حکمرانوں نے لوٹا اور قوم کو مقروض کیا۔

انہوں نے کہاکہ آج مہنگائی کی ذمہ دار ماضی کی دونوں جماعتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تانے نہ دے عمران خان کے قوم کے ساتھ کیے گئے تمام وعدے پورے ہونگے۔ شمسہ علی نے کہا کہ عمران خان نے کبھی ایک پیسہ کی کرپشن نہیں کی۔ قائداعظم محمد علی جناح کے بعد عمران خان واحد حکمران ہیں جنہوں نے قوم کا کوئی پیسہ نہیں لیا اور دو سالوں میں آج تک تنخواہ وصول نہیں کی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں