وزیراعظم نے حافظ طاہر اشرفی کو نمائندہ خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی مقرر کردیا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ مقرر کیا ہے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کے نئے منصب کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن آج جاری کر دیا گیا۔ اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے تمام اسلامی و عرب ممالک سے تعلقات برادرانہ ہیں اور پاکستان مسلم امہ کے درمیان وحدت اور اتحاد چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب اسلامی ممالک میں پچاس لاکھ کے قریب پاکستانی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اور اسلامی اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کہ بہتری کیلئے وزیر اعظم پاکستان نے انہیں جو ذمہ داری سونپی ہے وہ اسے پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح عرب اسلامی ممالک میں رہنیو الے پاکستانیوں کے مسائل کا حل عرب اور اسلامی دنیا سے روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے اہم ممالک کے ذمہ داران سے رابطہ کریں گے اور پاکستان اور عرب اسلامی دنیا کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب ایف اے ٹی ایف (فیٹف) پاکستان کے ساتھ ہے ، جمعہ کو ایف اے ٹی ایف کا معاملہ اجلاس میں پیش ہو گا۔

انہوں نے سختی کے ساتھ ان افواہوں کی تردید کی کہ سعودی عرب نے ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شرپسند عناصر پاکستان اور اسلامی دنیا کے تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گے اور پاکستان اور اسلامی دنیا کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا موقف واضح ہے کہ پاکستان کو دیگر برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر امت مسلمہ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں