حکومت نے دو کروڑ لوگوں کو بے روزگار کردیا ، اشرف بھٹی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جس حکومت نے پاکستان کے لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا آج اسی حکومت نے اب تک پاکستان بھر کے تقریبا دو کروڑ لوگوں کو بے روز گار کردیا ہے اس حکومت نے عوام کو نئے گھر بھی بنا کردینے کا وعدہ کیا تھا مگر آج عوام کے پاس جو تھوڑے بہت گھر موجود تھے ان سے وہ بھی چھین لئے گئے ہیں اس حکومت نے عوام کو نئے پاکستان کا وعدہ کیا تھا مگر آج عوام سے پرانے پاکستان کی میسر سہولیات کو بھی چھین لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اسی طرح سے حکومت میں رہی تو بہت جلد پاکستان کے غریب عوام مہنگائی کی وجہ سے اپنے گھر اور کاروبار اونے پونے میں بیچ کر حکومت کی پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے میڈیا انڈسٹری کی بہتری کی بھی بات کی تھی مگر اس وقت صورت حال یہ ہے کہ میڈیا انڈسٹری تیزی کے ساتھ زوال پذیر ہو رہی ہے اور لوگوں نے اپنے بچوں کو میڈیا کی پڑھائی دلوانا چھوڑ دی ہے ریڈیو پاکستان کے سینکڑوں ملازمین کو بے روز گار کردیا گیا ہے حکومت کی پالیسوں کی وجہ سے بہت سے اخبارات اور چینل بند ہو گئے ہیں اگر اس حکومت کو رخصت نہ کیا گیا تو پھر یوں لگتا ہے کہ جیسے ہر شعبے میں بے روز گار ہی نظر آئیں گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں