وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کی پولیس سے مقابلے میں ڈاکوئوںکی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالی طالبہ کے گھر آمد

ابتدائی رپورٹ کے بعد خاندان کی مالی امداد کا فیصلہ کیا جائے گا، ڈاکوئوں کی گولی لڑکی کو لگی جس سے موت ہوئی‘ ذیشان رانجھا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ذیشان رانجھا پولیس سے مقابلے میں ڈاکوئوںکی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی مقتولہ فاطمہ کے گھر گئے اور اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

ذیشان رانجھا نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر آپ کے پاس آیا ہوںاور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی کی فیملی کے مالی حالات ٹھیک نہیں، ابتدائی رپورٹ کے بعد خاندان کی مالی امداد کا فیصلہ کیا جائے گا، ڈاکوئوں کی گولی لڑکی کو لگی جس سے موت ہوئی،انہوں نے کہا کہ تینوں ڈاکو گرفتار ہیں اور انہوں نے اعتراف کر لیا ہے، ڈاکوئوں سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں