ریڈیو پاکستان کے 749 ملازمین کی جبری برطرفی ظالمانہ اقدام ہے‘ چودھری منظور

پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر پہلے کی طرح ان تمام ملازمین کو بحال کرے گی‘ جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان کے 749 ملازمین کی جبری برطرفی ظالمانہ اقدام ہے،پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر پہلے کی طرح ان تمام ملازمین کو بحال کرے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے محنت کشوں کے ساتھ ابھی تین معاہدے کئے لیکن ہر بار انہیں دھوکہ دیا۔

(جاری ہے)

آخری معاہد ہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ کیا گیا اور اگلے ہی روز سینکڑوں ملازمین فارغ کر دئیے۔دیہاڑی دار،کنٹریکٹ اور مراعات سے محروم کیے گیے ملازمین کو بھی اقتدار میں آکر مستقل کریں گے۔جیسے پیپلزپارٹی کی پچھلی حکومت میں ہزاروں ملازمین بحال اور لاکھوں مستقل کئے گئے تھے۔مطالبہ ہے کہ سی بی اے سیکرٹری اعجاز احمد سمیت تمام گرفتار ملازمین کو فوری رہا کیا جائے۔ملازمین کے خلاف تمام بے بنیاد مقدمات واپس لئے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں