ٹائیگر فورس نے مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایکشن کا آغاز کردیا

نشاندہی پر انتظامیہ نے مختلف شہروں میں چھاپے مار کر بڑی مقدار میں اسٹاک تحویل میں لے لیا ،بھاری جرمانے

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:26

لاہور/سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) ٹائیگر فورس نے مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایکشن کا آغاز کردیا، ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر انتظامیہ نے مختلف شہروں میں چھاپے مار کر بڑی مقدار میں اسٹاک تحویل میں لے لیا جبکہ ملوث افراد پر بھاری جرمانے بھی کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ٹائیگر فورس کا ایکشن شروع ہوگیا، ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر انتظامیہ نے مختلف شہروں میں چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران سیالکوٹ میں آٹا، چینی اور چاول کی ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی، انتظامیہ نے بڑی مقدار میں اسٹاک تحویل میں لے کر اسٹورسیل کر دئیے۔

ٹائیگر فورس کی اطلاع پرلاہور کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائیاں کی گئیں، ضلعی انتظامیہ نے ہنجروال میں واقع گودام پر چھاپہ مار کر چینی کے 50 کلو کی800 سے زائد تھیلے برآمد کرلیے اور ملوث افراد پربھاری جرمانے جبکہ 4 ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی۔

(جاری ہے)

ٹائیگر فورس نے شہروں کے مختلف اسٹورز اوردکانوں پر فرضی خریداری کی ، خفیہ سروے میں اشیائے ضروری کی زائد قیمت میں فروخت بھی پکڑی گئی ، جس کے بعد ناجائز منافع خوری میں ملوث دکانداروں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے اوورچارجنگ پربھاری جرمانے عائد کئے اور متعدد دکانیں سیل کردیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں