گندے اور زہریلے پانی سے سیراب ہونے والی سبزیوں کے معاملے پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) گندے اور زہریلے پانی سے سیراب ہونے والی سبزیوں کے معاملے پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ شہرلاہورکے مضافات میں سبزیوں کے کھیتوں کو گندے نالوں کے پانی سے سیراب کیا جا رہا ہے ۔گندے اور زہریلے پانی سے سیراب ہونے والی سبزیاں مضر صحت اور کئی بیماریوں کی وجہ بن رہی ہیں ۔سبزیوں کی کھیتوں کو گندے اور زہریلے پانی سے سیراب کرنے کا عمل کافی عرصہ سے جاری ہے جو کہ عوام کی جان اور صحت سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔حکومت کی اس معاملے پر عدم توجہ کے باعث عوام میں شدید بے چینی اور اضطراب میں اضافہ ہورہا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں