نوازشریف کا ملک دشمن بیانیہ بری طرح پٹ چکاہے، ثانیہ کامران

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:44

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2020ء) : تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی اور صدر وومن ونگ سنٹرل پنجاب ثانیہ کامران نے کہا ہے کہ ن لیگیوں کی مزار قائد کی بے حرمتی سے پوری کے سرشرم سے جھک گئے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ کے دورے کے موقع پر وومن ونگ ضلع سیالکوٹ کی گورننگ باڈی کی اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کا ملک دشمن بیانیہ بری طرح پٹ چکاہے، پیپلزپارٹی نوازشریف کے ملک دشمن بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس موقع پر روبینہ شاہین، نسیم زہرا، انیلہ بیگ، شبنم جہانگیر، ملیحہ حسین، راحیلہ کوثر، ڈاکٹر انیسہ فاظمہ، لبنیٰ تبسم، سمیرا عابد، غزالہ رفیق سمیت دیگر عہدیدران موجود تھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں