پی ٹی آئی ہرسطح پراحتساب ،میرٹ اورڈسپلن کی حامی ہے،ڈاکٹر شاہد صد یق

جمعہ 23 اکتوبر 2020 16:18

پی ٹی آئی ہرسطح پراحتساب ،میرٹ اورڈسپلن کی حامی ہے،ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2020ء) : مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ہرسطح پراحتساب ،میرٹ اورڈسپلن کی حامی ہے،مافیاز منظم اورتبدیلی کی راہ میں حائل ہیں، مہنگا ئی کا خاتمہ اورعوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی تر جیح ہے،مصنوعی مہنگائی کے پیچھے چھپے مافیا نے ہمارے ملک کومقروض اورمعیشت کومفلوج کیا۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ مختلف مافیازنظام کویرغمال بنانے اور عوام کااستحصال کرنے کیلئے منظم اورتبدیلی کی راہ میں کسی دیوار کی طرح حائل ہیں، سابقہ حکمرانوں اور ان کے حواریوں نے کرپشن کے معاملے میں ادھم مچا رکھا تھا اور ان کی ہر روز کرپشن کی ہوشربا داستانیں سامنے آتی تھیں۔ انہو ں نے کہا کہ ان شا اللہ پی ٹی آئی حکومت کرپشن کے بیج کو منوں مٹی تلے دفن کرے گی ،ماضی میں عوام کے نام پر شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبے اصل میں کرپشن کا ذریعہ تھے لیکن اب اس روایت کو آگے نہیں بڑھنے دیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں