وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان سے ملاقاتٌ

صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکررہے ہیں، نرسنگ سکولوں کو اپ گریڈکرکے کالج کادرجہ دیاجارہاہے صحت انصاف کارڈکادائرہ کاروسیع کرنے سے 80لاکھ خاندانوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دی جائیگی:ڈاکٹریاسمین راشد پنجاب میں کوروناوائرس و دیگر وبائی امراض پر قابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات لائق تحسین ہیں:ڈاکٹرفیصل سلطان

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے معاون خصوصی وزیراعظم برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر صحت خیبرپختونخواہ ڈاکٹرتیمورخان جھگڑااور سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن برسٹرنبیل اعوان بھی موجودتھے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان کے درمیان پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کے فیڈبیک،جاری منصوبوں،کوروناوائرس اور ڈینگی کی موجودہ صوتحال،مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں ودیگرامورپرتبادلہ خیال ہوا۔

معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے وزیراعظم کی جانب سے صحت کے شعبہ میں عوام کومزیدسہولیات دینے کی ہدایات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کاروسیع کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کوروناوائرس اور ڈینگی پر قابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نرسنگ سکولوں کو اپ گریڈکرکے کالج کادرجہ دیاجارہاہے۔صحت انصاف کارڈکادائرہ کاروسیع کرنے سے 80لاکھ خاندانوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دی جائیگی۔صوبائی وزیرصحت نے عوام سے کوروناوائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیرپر سختی سے عملدرآمدکی اپیل کی ہے۔معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کاربڑھانے سے 5کروڑ افرادکو یونیورسل ہیلتھ کوریج حاصل ہوگی۔پنجاب میں کوروناوائرس و دیگر وبائی امراض پر قابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات لائق تحسین ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں