لاہور،ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان کی ہدایت پرماڈل ٹائون ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ایس پی ماڈل ٹائون ڈویژن دوست محمد کی قیادت میںماڈل ٹائون ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث148ملزمان گرفتار کر لیئے۔

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کی07 ملزمان کے قبضہ سی04 لاکھ50ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گی۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سی20پسٹلزاور درجنوں گولیاںبرآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی28منشیات فروشوں کے قبضہ سی03کلو685گرام چرس،28 گرام ہیروئن اور252 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران12 ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی31 ہزار روپے سے زائد ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ ڈکیتی، چوری، چیک ڈس آنر، دھوکہ دہی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب30 اشتہاری وعدالتی مجرمان گرفتارکئے گئے۔ ون ویلنگ،پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر44ملزمان گرفتار کئے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں