اپوزیشن کا کرپشن کا بیانیہ ان کے گلے کا طوق بن چکا ہے ، شنیلاروتھ

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:30

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2020ء) : تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و مرکزی صدر مینارٹی ونگ شنیلاروتھ اور پارٹی رہنمائ روبنسن عزیز نے کہاکہ اپوزیشن کا کرپشن کا بیانیہ ان کے گلے کا طوق بن چکا ہے ، مریم صفدر اور بلاول زرداری کی عوام کے لئے کوئی جدوجہد نہیں ، پی ڈی ایم کی تحریک مریم صفدر اور بلاول زردرای کے ابو بچاو کے لئے ہے ،دونوں جماعتوں نے کرپشن بچانے کے لئے سیاسی سرکس لگایا ہوا ہے ، عوام ان کی سیاسی شعبدہ بازی میں نہیں آئے گی، بلاول زرداری اور مریم صفدر بھڑکیں مارنے کی بجائے اپنے والدین کی کرپشن کا حساب دیں، یہ چوروں کا ٹولہ مودی کا آلہ کار بنا ہوا ہے ، انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ،اپوزیشن کی تحریک کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں