مسائل کا واحد حل تعلیمات نبوی پر عمل پیرا ہونے میں ہے، ام البنین

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:32

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2020ء) : تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ام البنین نے کہاکہ مسائل کا واحد حل تعلیمات نبوی پر عمل پیرا ہونے میں ہے، امت مسلمہ محمد کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں، ماہ ربیع الاول بابرکت مہینہ ہے جس میں رسول اکرم کی تعلیمات کی روشنی میں نئی نسل کو آگاہی دی جائے ، اس مہینے میں اسلام کی بالادستی ، مذہبی تعلیم کے فروغ ، اتحاد یکجہتی اور امت مسلمہ کی ترقی اور فلاح وبہبود کے لئے موضوعات کو اجاگر کرنے کا مہینہ ہے، انہوں نے کہاکہ آج یورپ میں آزادی رائے کے اظہار کی آڑ میں اسلام اور رسول اللہ کی گستاخی اور قرآن مجید کی بے حرمتی کرنا معمول بن گیا ہے یہ دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے ، مسلم حکمران اسلام کی سربلندی کے لئے اپنا کردار ادا کریں، اقوام متحدہ قرآن پاک کی بے حرمتی اور نبی کریم کے خاکے شائع کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں