حضور نبی پاک تمام دنیاکے لئے رحمت بن کر آئے، راشد منیر

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:34

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2020ء) : انصاف لیبرونگ سنٹرل پنجاب کے صدر راشد منیر نے کہاکہ حضور نبی پاک ?تمام دنیاکے لئے رحمت بن کر آئے ، امت مسلمہ کی خوش قسمتی ہے کہ ہم تاجدارختم نبوت ?کے امتی ہیں، انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو حضور ?کا جشن ولادت نصیب ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں چاہئے کہ اپنی بساط کے مطابق حضور?کی آمد پر ہدیہ درود و سلام کا ورد زیادہ سے زیادہ کریں یہ عمل ہماری دنیا اور آخرت کی زندگی کا بہترین ضامن ہے۔ امت مسلمہ حضور ?کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں