عید میلاد النبی کی آمد،لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل ،ڈی آئی جی آپریشنز سے علمائے کرام اور شیعہ رہنمائوں کے وفودکی ملاقات

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:34

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2020ء) : ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان سے عید میلاد النبیکے سلسلہ میں علمائ کرام کے وفد نے اٴْن کے دفتر میں ملاقات کی۔مفتی حسیب ،سید عثمان نوری، ظہیر بٹ، انتخاب نوری، شیخ محمد اکرام، محمد علی نقشبندی،مفتی عمران،ایم شاہد نور، نواز بٹ، ممتاز ربانی اور علامہ اصغر عارف وفد میں شامل تھے۔

ڈی ایس پی سکیورٹی سہیل کاظمی اور دیگر متعلقہ پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے،ملاقات میں12ربیع الاوّل کے پروگراموں کی سکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے وفد کے شرکائ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میلاد، محافل،کانفرنس، جلوسوں و ریلیوں کوبھرپور سکیورٹی دی جائے گی،دہلی گیٹ سے داتا دربارکے مرکزی جلوس کی بھرپور سکیورٹی یقینی بنائیں گے ،علمائ کرام عید میلاد النبی کے پروگراموں کے شرکائ کو کورونا کے پیش نظر ماسک پہننے کی تاکید کریں۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پیز کو ہدایت کی کہ مقامی سطح پر 12ربیع الاوّل کی تقاریب کی سکیورٹی کے حوالے سے علمائ کرام کے ساتھ میٹنگز کر لیں،شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری ہیں، عید میلاد النبی کے جلوس کے روٹ کا سکیورٹی آڈٹ مکمل ہے۔اشفاق خان نے کہا کہ شہری عید میلادالنبی عقیدت واحترام سے منائیںاورنوجوان ہلڑ بازی سے اجتناب کریں، علمائے کرام نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی،برداشت،رواداری اور امن کے قیام کے لئے لاہور پولیس کی شاندار خدمات ہیں، عید میلاد النبی کے تمام پروگراموں کے سکیورٹی انتظامات میں لاہور پولیس کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔

اشفاق خان سے شیعہ علمائ کونسل کے صدر علامہ قاسم علی قاسمی کی قیادت میںشیعہ رہنما?ں کے وفدنے ان کے دفتر میںملاقات کی۔ حافظ کاظم رضا نقوی، علامہ اصغر عارف چشتی ،ملک شوکت علی اعوان ، توقیر حسین بابا، انچارج حیدریہ سکا?ٹس جعفر علی شاہ، ساجد علی نقوی ، صغیر عباس ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی ابرار و متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا امن ٹیم ورک کا ثمر ہے، مذہبی منافرت کے خاتمہ اور بھائی چارہ کے فروغ کے لئے اقدامات جاری رکھیں گے،مستقل امن کے قیام کے لئے شیعہ فرقے سمیت تمام مسالک کا انتہائی اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ امن وامان کے قیام اور بین المسالک یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے ہم سب کو ساتھ مل کر چلنا ہو گا۔

اشفاق خان نے کہا کہ لاہور پولیس آئندہ بھی مجالس اور جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی۔ اس موقع پر صدر علمائ کونسل علامہ قاسم علی قاسمی نے محرم اور چہلم حضرت امام حسین پر بہترین سکیورٹی اقدامات کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔شیعہ علمائ کونسل کی جانب سے قاسم علی قاسمی نے ڈی آئی جی آپریشنز کو اظہار تشکر کے لئے امن شیلڈ پیش کی گئی۔ بہترین کوآرڈینیشن کروانے پرڈی آئی بی انچارج محمد رضوان کو بھی وفد کی طرف سے اعزازی شیلڈ دی گئی۔تقریب کے اختتام پر حافظ کاظم رضا نقوی نے ملکی استحکام اور کورونا سے نجات کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں