بلو چستا ن کی غیور عوام نے بھی کپتان پر عد م اعتماد کا اظہار کردیا‘سلیم ر ضا

سلیکٹڈ نیازی صاحب آ پ کے گھبرانے اور حکومت چھوڑے کاوقت آ چکا ہے‘رہنما مسلم لیگ (ن)

اتوار 25 اکتوبر 2020 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ بلو چستا ن کی غیور عوام نے بھی کپتان پر عد م اعتماد کااظہارکردیا ۔

(جاری ہے)

گو جرانو الہ ، کراچی اور کو ئٹہ کے کامیا ب جلسوںمیں عوام کی شرکت سے کپتان کی آ نکھیں کھل جانی چاہیے، سلیکٹڈ نیازی صاحب آ پ کے گھبرانے اور حکومت چھوڑے کاوقت آ چکا ہے۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف کو اپنا نام تبدیل کرکے تحریک مافیا اور تحریک تباہی و بربادیرکھ لینا چاہیے۔چینی مافیا،گندم مافیا،پیٹرو ل مافیا اورادویات مافیا ملک پر مسلط ہے۔مافیا ازم کو فروغ دینے میں تحریک انصاف کا اہم کردار رہاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں