صاحب قرآ ن کا دامن تھامنے سے ہی دنیا میں امن آ سکتا ہے ‘انعام الحق سلیم

اتوار 25 اکتوبر 2020 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) پی ٹی آئی سپور ٹس اینڈ کلچر فیڈر یشن کے چیف آر گنا ئرز انعام الحق سلیم نے کہا ہے کہ صاحب قرآ ن کا دامن تھامنے سے ہی دنیا میں امن آ سکتا ہے،پوری دنیا میں بد امنی بے سکو نی اور بد حا لی کا سبب قرآ ن مجید کی تعلیما ت سے دوری کا ہی نتیجہ ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہارانہوں نے جامع مسجد کبیریٰ سمن آباد مد رسہ عربیہ تعلیم القرآ ن کے زیراہتمام مقا بلہ حسن قرآ ت و حمد نعت تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ خو ش قسمت ہیں وہ والد ین جو آ ج کے پر فتن دور میں بھی اپنے بچو ں کو قرآ ن مجید کی تعلیم دلا تے ہیں، دنیا میں قرآ ن مجید سے بڑھ کر رہنما ئی کی کو ئی کتا ب مو جود نہیں اگر آ ج بھی دنیا قرآ ن مجید کے دامن سے وا بستہ ہوجائے اور قرآ نی تعلیما ت پرعمل کرئے تو پوری دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔انہو ں نے کہاکہ بچو ں نے جس خو بصور ت انداز میں تلاو ت قرآ ن مجید کی ہے اسے سن کر دل باغ باغ ہو گیا اللہ تعالی ان بچو ں کی علم اورعمل میں برکتیں عطا ء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں