میلاد النبیﷺ منا نا بھی قسمت والو ں کو نصیب ہو تاہے ‘ مجاہد عبد الر سو ل

سنی تحریک کا ہر کارکن جب تک جان میں جان ہے آ قاﷺ کا میلاد منا تا رہیگا‘صدر سنی تحریک پنجا ب

اتوار 25 اکتوبر 2020 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) سنی تحریک لاہور ڈیژن کے صدر علامہ شیر محمد مجبتائی اور سنی تحریک شاہدرہ کے صدر حا فظ محمد رمضان قادی کی جانب سے میلادالنبی ﷺ جلوسو ں کااہتمام کیا گیا جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جلو س مختلف راستو ں سے ہوتے ہوئے شاہدہ چوک میں اختتام پذیر ہو ئے، جلو س میں صاحبزادہ عتیق احمد نقشبندی،علامہ مفتی محمد اعجازاحمد ر ضوی،علامہ حا فظ فاروق احمد سیفی،میاں محمد عا مر، اکبر بھٹی،حا فظ محمد شفیق قادری، ابرار احمدجبکہ رانا ٹائو ن او ر دیگرعلا قو ں سے محمد شفیق مجتبا ئی،محمد عمران قادری،محمد نوید قادری،قاری محمد سعید ر ضوی،محمد منشاء فارو قی،ر ضوان عطاری،نوید اصغر رضوی و دیگر نے جلو س میں خصو صی شرکت کی۔

ریلی سے خطا ب کر تے ہو ئے صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہاہے کہ میلاد النبیﷺ منا نا بھی قسمت والو ں کو نصیب ہو تاہے،اللہ تعالی کو اپنے حبیبﷺ سے زیادہ کسی سے محبت نہیں عشق ر سو ل ﷺکے سوا زند گی فضو ل ہے،سنی تحریک کا ہر کارکن جب تک جان میں جان ہے آ قاﷺ کا میلاد منا تا رہے گا۔ ر یلی کے شرکا ء راستے میں درود پاک پڑھتے اور نعرے لگاتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں