پی ڈی ایم کی عوامی مقبولیت نے بنی گالہ اینڈ کمپنی کی راتوں کی نیند حرام کردی ہے‘ عظمیٰ بخاری

چوہان صاحب آپ پی ڈی ایم کی فکر چھوڑیں آپ لوگ اب جیل جانے کی تیار ی کریں‘ سیکرٹری اطلاعات (ن) پنجاب

اتوار 25 اکتوبر 2020 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی عوامی مقبولیت نے بنی گالہ اینڈ کمپنی کی راتوں کی نیند حرام کردی ہے،چوہان صاحب آپ پی ڈی ایم کی فکر چھوڑیں آپ لوگ اب جیل جانے کی تیار ی کریں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم علی بابا اور چالیس چوروں کو اڈیالہ اور اٹک جیل میں پہنچاکر آئے گی۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم چینی چوروں ،آٹا چوروں اور ادویات چوروں سے قوم سے لوٹے اربوں روپے وصول کرے گی۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہاپی ڈی ایم کے گوجرنوالہ اور کراچی جلسوں نے بنی گالہ میں ہلچل مچادی ہے۔اس خوف سے کٹھ پتلی حکومت نے پورے کوئٹہ میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند کردی ہے۔یہ سب نوازشریف اور مریم نواز کی تقریروں کا خوف ہے۔’’ووٹ کو عزت دو‘‘کا نعرہ اب نوازشریف کا نعرہ نہیں بلکہ ہر پاکستانی کا نعرہ بن چکا ہے۔عمران نیازی اور ان کے حواری چاہے بنی گالہ چھپ جائیں یا وزیر اعظم ہائوس میں اب ان کو این آر او نہیں ملے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں