لاہور پولیس نے ماہ ستمبر کے دوران اشتہاریوں، قبضہ گروپوں اور قانون شکن عناصر کیخلاف کریک ڈائون کے اعدادوشمار جاری کر دئیے

مطلوب 1303 اشتہاریوں،402 ٹارگٹ آفینڈرز اور 515 عدالتی مفروروں ،قبضے کے 08 مقدمات میں مفرور 42 اشتہاری پکڑے گئے

اتوار 25 اکتوبر 2020 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) لاہور پولیس نے ماہ ستمبر کے دوران اشتہاریوں، قبضہ گروپوں اور قانون شکن عناصر کیخلاف کریک ڈائون کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ۔سی سی پی او عمر شیخ کے مطابق مطابق ماہ ستمبر کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 1303 اشتہاریوں،402 ٹارگٹ آفینڈرز اور 515 عدالتی مفروروں ،قبضے کے 08 مقدمات میں مفرور 42 اشتہاریوں ملزماب کو قانون کی گرفت میں لایا گیا۔

ماہ ستمبر کے دوران 168 گینگز کے 410 ممبران کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 336 مقدمات ٹریس کئے گئے۔ گزشتہ ماہ میں06 کروڑ، 43 لاکھ سے زائد ریکوری کروائی گئی، ملزمان کی نشاندہی پر 318 موٹرسائیکلیں، 70 کاریں اور 25 دیگر وہیکلز کو ریکور کیا گیا، ۔ سی سی پی او کے مطابق ماہ ستمبر میں منشیات کے 705 مقدمات درج کرائے گئے، منشیات میں گرفتار 688 ملزمان سے 17 کلو 178 گرام ہیروئن، 191 کلو سے زائد چرس ،340 گرام آئس، 08 کلو 460 گرام افیون اور شراب کی 03 ہزار سے زائد بوتلیں برآمد ہوئیں ۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ اور اس کی نمائش پر 615 مقدمات میں 641 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 06 کلاشنکوف، 27 رائلیں، 19 بندوقیں، 558 پسٹل اور 2922 گولیاں برآمد ہوئیں، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، پتنگ بازی کیخلاف بھی کریک ڈائون کے دوران کیا گیا جس میںون ویلنگ کے 119 مقدمات درج کروتے ہوئے 155 ملزمان کو دھر لیا گیا، ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر ا پ لوڈ کرنے پر 56 مقدمات درج کئے گئے ،پتنگ سازی اور پتنگ فروشی پر 90 مقدمات درج کئے گئے۔ سی سی پی او کے مطابق ماہ ستمبر میں شہریوں کی دادرسی کرتے ہوئے 1008 مقدمات درج کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ داتا کی نگری کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کیا جارہا ہے، لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں