وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اورنج لائن میٹروٹرین کا افتتاح کردیا

آپریشنل اینڈ مینٹیننس کی ٹینڈرنگ میں شفافیت سے قوم کے اربوں روپے بچائے، منصوبہ گرین جی ڈی پی کا محرک ثابت ہو گا تحریک انصاف کی حکومت نے سابقہ دور کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر نئی سیاسی روایت قائم کی ‘سردارعثمان بزدار ماضی کے برعکس کسی منصوبے کو سیاسی تعصب کا شکار نہیں ہونے دیا،سابقہ حکمرانوں کے 1115 ارب کے پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں کورونا سے پیدا ہونیوالی اقتصادی صورتحال اور محدود وسائل کے باوجود ٹرین چلانے کیلئے سالانہ اربوں روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں سی پیک کو کامیابی سے ہمکنار کرانے پر پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتاہوں پنجاب حکومت نے ٹرین کے منصوبے کی تکمیل کے لئے مکمل سپورٹ فراہم کی، مبارکباد دیتا ہوں ‘چینی قونصل جنرل وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار کے ویژن کے تحت آج ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے‘صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ خوشی ہے کہ کورونا وباء کے باوجود حکومت نے منصوبے پر کام خوش اسلوبی سے مکمل کیا‘نیشنل ڈویلپمنٹ ریفارمز کمیشن چائنہ منصوبے کو مکمل کرنے کا اعزاز وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کو حاصل ہوا جنہوںنے مکمل سپورٹ کیا‘ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اتھاٹی پنجاب

اتوار 25 اکتوبر 2020 17:10

(لاہور( این این آئی ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ گجراں ڈپو پر اورنج لائن میٹروٹرین کا افتتاح کردیا-چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی ، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مینجنگ ڈائریکٹر سبطین فضل حلیم ،سی آر نورینکو کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ بیجنگ میں بھی لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں نیشنل ڈویلپمنٹ ریفارمز کمیشن کے حکام ، سی آر نورینکوکے عہدیداران اور چین کی اعلی شخصیات نے شرکت کی-بیجنگ سے تقریب ویڈیولنک کے ذریعے براہ راست دکھائی گئی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے تختی کی نقاب کشائی کی اور دعامانگی-بعدازاں وزیر اعلی عثمان بزدار نے چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن کے ہمراہ بٹن دبا کر اورنج لائن میٹروٹرین کا باقاعدہ افتتاح کیاجبکہ بیجنگ میں بھی چین کے حکام نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے افتتاح کے موقع پر حکومت پنجاب اور عوام کی جانب سے چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں -پاکستان اور چین کے تعلقات کی تاریخ 6 دہائیاں پرانی ہے اور عالمی منظرنامے میں کئی تبدیلیاں آئیں لیکن پاکستان اور چین کے تعلقات دن بدن مضبوط ہوتے گئے، بلا شبہ پاک چین دوستی سمندر سے زیادہ گہری، شہد سے زیادہ میٹھی اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہی-پاکستان اور چین کی دوستی کا کلائمیکس چین پاکستان اقتصادی راہداری یعنی سی پیک کا منصوبہ ہی-سی پیک سے ترقی و خوشحالی کے نئے باب شروع ہورہے ہیں-انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں باہمی دوستی کا رشتہ مزید گہرا اور مزید مضبوط ہوا ہے - سی پیک کے تحت لاہور میں آج اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کیا ہے - اورنج لائن میٹروٹرین کاماس ٹرانزٹ منصوبہ شہریوں کو عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرے گا- یہ منصوبہ گرین جی ڈی پی کا محرک ثابت ہو گااور اس سے اربن ڈویلپمنٹ میں استحکام مزید بڑھے گا- انہو ںنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سابقہ دور کے منصوبوں کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا کر ایک نئی سیاسی روایت قائم کی ہے - ماضی کی روایات کے برعکس کسی منصوبے کو سیاسی تعصب کا شکار نہیں ہونے دیااور وزیر آباد کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ اور پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے منصوبے اس کی مثال ہیں - سیاسی تعصب سے بالاتر ہو کرسابقہ حکمرانوں کے چھوڑے ہوئے 1115 ارب روپے کے ادھورے پراجیکٹس پر بھی کام کررہے ہیں-انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کو کامیابی سے چلانے کیلئے آپریشنل اینڈ مینٹیننس کی ٹینڈرنگ میں شفافیت یقینی بنائی گئی اور ٹینڈرنگ کے عمل میں قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں-انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی اقتصادی صورتحال اور محدود وسائل کے باوجوداورنج لائن ٹرین کو چلانے کے لئے سالانہ اربوں روپے کی سبسڈی بھی دے رہی ہی-اورنج لائن میٹرو ٹرین کے افتتاح کے تاریخی موقع پر سی پیک کو کامیابی سے ہمکنار کرانے پر پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، جن کی قربانیوں اور شب و روز محنت سے آج سی پیک کے بہت سے منصوبے تکمیل کے مراحل طے کر رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ چین کی پاکستان دوست حکومت، تجارتی اداروں اور کمپنیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں مل کر ترقی کے سفر میں ہم قدم ہوں- پنجاب میں ٹرانسپورٹ، لائیوسٹاک، زراعت، ہائوسنگ سمیت دیگر سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں- ہم چین سے آنے والے دوستوں کا خیرمقدم کریں گی- یہ تقریب پاک چین تعلقات میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے -پہلی بار چین کی اربن ریل ٹرانزٹ کی پوری انڈسٹریل چین نے ڈیزائن ، مینوفیکچرنگ، تعمیرات ، آپریشن اور مینٹیننس کو بیرون ملک متعارف کرایا ہے -اس منصوبے کی تکمیل کے لئے کاوشیں کرنے والے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس اور برادر ملک چین کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں-چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کی تکمیل کے لئے مکمل سپورٹ فراہم کی اور آج اس کا کمرشل آپریشن شروع ہو رہا ہے جس پر میں پاکستانی عوام اور حکومت پنجاب کو مبارکباد دیتا ہوں - پاکستان اور چین کی دوستی میں یہ منصوبہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے - پاکستان میں جدید ترین ریل کا یہ پہلا منصوبہ ہے جسے کامیابی سے ہمکنار کیا گیا ہے - پاکستان اور چین کے تعلقات کوایک نئی جہت ملی ہے - سی پیک کا یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان بہترین پارٹنرز شپ کی مثال ہے - صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی نے کہا کہ میں اورنج لائن میٹروٹرین کے افتتاح پر لاہور کے شہریوں کو مبارکباد دیتا ہوں - وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار کے ویژن کے تحت آج ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے جب ہم نے سابق حکومت کے منصوبے کو نیک نیتی سے مکمل کیا ہے - یہ ٹرین ماحول دوست ہے جس سے ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہوں گے اور سموگ پر قابو پانے میںمدد ملے گی- وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات مستحکم ہوئے ہیں - انہوںنے کہا کہ اس منصوبے کو چلانے کے لئے اربوں کی سبسڈی دینا پڑے گی لیکن ہم سبسڈی کم کرنے کے لئے تمام کاوشیں بروئے کار لائیں گی- نیشنل ڈویلپمنٹ ریفارمز کمیشن چین کے حکام نے ویڈیولنک کے ذریعے بیجنگ سے اپنے خطاب میں کہا کہ آج سی پیک کا ایک اور منصوبہ مکمل ہوا ہے جس پر میں پاکستانی عوام اور پنجاب حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں -اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کمرشل آپریشن بہت اہمیت کا حامل ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ کورونا وباء کے باوجود حکومت نے منصوبے پر کام خوش اسلوبی سے مکمل کیا- پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مینجنگ ڈائریکٹر سبطین فضل حلیم نے منصوبے کے بارے میں بریف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے اور اس منصوبے کو سی پیک میں شامل کیا گیا- اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کو مکمل کرنے کا اعزاز وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کو حاصل ہوا ہے جنہوںنے انتظامی و مالی طور پر مکمل سپورٹ کیا- تقریب میں صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی ، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس ، چینی کمپنیوں کے حکام اور اعلی افسران نے شرکت کی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں