بادامی باغ میں غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا

مقتول میری اہلیہ کو تنگ کرتا تھا،ملزم سلطان کا پولیس کو بیان

اتوار 25 اکتوبر 2020 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) بادامی باغ میں غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا ۔ پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بادامی باغ پیکو روڈ ریلوے مال گودام میں25سالہ سلطان کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی سلطان 5 سال سے حاجی اشرف کے گودام میں ملازم تھا ۔بتایا گیا ہے کہ نارروال کے رہائشی ملزم امجد ولد غلام رسول نے چھری کے وار کرکے سلطان کو قتل کیا ۔ ملزم نے الزام عائد کیا ہے کہ مقتول اس کی بیوی کوتنگ کرتا تھا اور اسی وجہ سے اس نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا ۔پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں