-سموگ کیلئے شہریوں میں حفاظتی تدابیر بارے شعور بیدار کرنا چاہیے : سربراہ جنرل ہسپتال

۱موسمی اثرات اور ماحولیاتی آلودگی انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتے ہیں : پروفیسر سردار الفرید ظفر

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:40

wلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر سردار محمد الفرید ظفر کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمی اثرات انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتے ہیں اور گزشتہ چند برسوں سے سامنے آنے والا سموگ کا معاملہ ہر شہری کیلئے توجہ طلب ہے ، اس سنجیدہ معاملے سے نمٹنے کیلئے شہریوں میں شجر کاری کے فروغ کیلئے شعور بیدار کرنا ہو گا اور لوگوں میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور شارٹ اور لانگ ٹرم اقدامات کیلئے آگاہی پیدا کرنی ہو گی۔

انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کے دورے کے دوران مریضوں ، لواحقین اور طبی سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوڑے کرکٹ کو آگ لگانے سے لے کر آتش بازی جیسے مشغلے تک ہمارے ماحول کو خراب کیا جا رہا ہے اور یہ آلودگی آگے چل کر فضاء میں "ڈسٹ زون "کا باعث بنتی ہے۔

(جاری ہے)

پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ اگر عوام فیصلہ کر لیں تو تھوڑی سی کوشش کے ساتھ سموگ جیسی پریشانی سے بچا جا سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ معالجین کو اپنے مریضوں کے ذریعے بھی اس پیغام کو عام کرنا چاہیے کہ کیسے ہم اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھ سکتے ہیں ۔

ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس کے ذریعے یہ پیغام عام آدمی تک پہنچ سکے گا کہ کیسے وہ خود کو صحت مند ماحول میں زندہ رکھ سکتے ہیں۔پرنسپل پی جی ایم آئی کا کہنا تھا کہ سموگ دراصل دھند اور دھویں کا مرکب ہے اور یہ فضائی آلودگی بالخصوص کوئلے کے بطور ایندھن استعمال سے شروع ہوئی اس کیلئے ضروری ہے کہ شہری روزانہ کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں ،غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں اور موٹر سائیکل اور سائیکل سوار ماسک کا استعمال کریں جبکہ خواتین بھی گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں۔بالخصوص فضا ء میں موجود سیلفیٹ ، مونو ایکسائیڈ و دیگر اجزا پھیپھڑوں و دل کے نظام کو متاثر کر سکتے ہیں جس کیلئے مریضوں کوفورا ہسپتالوں سے رجوع کرنا چاہئی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں