پ*ربیع الاول کا مہینہ انسانسیت کے لیے پہلی بہار کا پیغام ہی: علماء

ھ* تمام مسلمان ماہ ربیع الاول تحفظ ختم نبوت کے جذبے ساتھ منائیں : مجلس تحفظ ختم نبوت

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:40

ی لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولاناعزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، پیررضوان نفیس، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا جمیل الرحمن اختر، مولانا خالدمحمود، مولانا محمداشرف گجر نے ااجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مہینہ انسانسیت کے لیے پہلی بہار کا پیغام ہے نبی کریمؐ سے محبت ایمان کا حصہ ہے تمام مسلمان ماہ ربیع الاول تحفظ ختم نبوت کے جذبے ساتھ منائیں ۔

آپؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ نبی کریمؐ نے خواتین کے ساتھ خاص طور پر اچھا برتائو کرنے کا حکم دیا۔ے کہا کہ نبی کریمؐ کا اسوہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔

(جاری ہے)

آپؐ کی اس دنیا میں آمد کائنات کی تاریخ میں وہ بابرکت لمحہ ہے جب پوری دنیا کی کایا پلٹ گئی۔ نبی کریمؐ نے دنیا کو ظلم اور جہالت کی تاریکیوں سے نجات دلائی۔

نبی پاکؐ نے لوگوں کو مخلوق خدا سے محبت کرنے کا درس دیا ۔نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا تذکرہ تمام آسمانی صحیفوں میں موجود تھا اور امتیں آپ ﷺ کا انتظار کر رہی تھیں۔آپ ﷺ اندھیروں میں اجالا اور آفتاب نبوت بن کر طلوع ہوئے تو انسانوں کا مقدر جگمگا اٹھا خطباء کو ماہ ربیع الاول میں آپ ﷺکی سیرت کے اس پہلو کو نمایاں طور پر بیان کرنا چاہیے اسلام دشمن قوتیں توہین آمیز خاکے شائع کرنے کے ساتھ ساتھ عقیدہٴ ختم نبوت کے منکرین کی پشت پناہی کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں