سی ٹی او سید حماد عابد کی ہدایت پر سکول و کالجز کے باہر اضافی نفری تعینات

شہری پریشانی سے بچنے کیلئے نوپارکنگ ایریا اور ڈبل پارکنگ سے اجتناب کریں، سیدحماد عابد

پیر 26 اکتوبر 2020 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر سکول و کالجز کے باہر اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ مصروف شاہراہوں پر واقعہ سکول و کالجز کے گردونواح میں سیکٹر انچارجز کی سپرویڑن میں 51 وارڈنز اورسکول ٹائم اور چھٹی کے وقت فوک لفٹرز کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ رانگ پارکنگ اور ڈبل لین میں پارکنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ سکول و کالجز انتظامیہ سے ٹریفک انتظامات کے حوالے سے میٹنگز منعقد کی جائیں۔ سکول انتظامیہ صبح اور چھٹی کے وقت ٹریفک اسکاوٹس تعینات کرے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ چھٹی کے وقت کھانے پینے کی ریڑھوں کو ہرگز کھڑے نہ ہونے دیا جائے۔سکول، کالجز میں ٹریفک ایجوکیشن کا سلسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔شہری پریشانی سے بچنے کیلئے نوپارکنگ ایریا اور ڈبل پارکنگ سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں