سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری

ماحولیاتی آلودگی اور فضائی آلودگی سے پاک آب و ہوا صحت مند معاشرے کی ضامن ہے، سید حماد عابد

پیر اکتوبر 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) سی ٹی او لاہورکیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہے۔دھواں دینے والی26ہزارگاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کر دئیے گئے جبکہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کو،57لاکھ23ہزار روپے جرمانہ بھی عائد اوردھواں چھوڑنے والی86 گاڑیاں بھی بندکر دی گئیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ جات لگاتے ہوئے کارروائی کی جارہی ہے، سی ٹی او لاہور کی ایجوکیشن یونٹ کو بس اڈوں پر آگاہی لیکچرز بھی دینے کی ہدایت سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ سرکل افسران متعلقہ یونینز کے ساتھ مل کر آگاہی مہم چلائیں بس اڈوں، ٹیکسی اسٹینڈز سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں ٹریفک آگاہی کا بھی سلسلہ جاری رکھا جائے گا ، گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بنے گا احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے، آگاہی دینے سے سموگ کے اثرات کم ہونگے، سموگ سے انسان کو سانس لینے میں دشواری، ناک،گلے کی بیماریوں کا اندیشہ رہتا ہے، ماحولیاتی آلودگی اور فضائی آلودگی سے پاک آب و ہوا صحت مند معاشرے کی ضامن ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments