اسم محمدﷺ لکھنے کے مقابلے کا انعقاد ، فرانسیسی صدر کی ہرزہ سرائی کا جواب

منگل 27 اکتوبر 2020 15:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) محکمہ اطلاعات پنجاب نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اورفرانسیسی صدرکے متعصبانہ بیانات کے ردعمل میں اسم محمدﷺ لکھنے کا مقابلہ اور نمائش کے انعقاد کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اورفرانسیسی صدرکے متعصبانہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے مثبت انداز میں جواب دینے کے لیے منفرد اقدام اٹھایا۔

(جاری ہے)

محکمہ اطلاعات پنجاب اسم محمدﷺ لکھنے کا مقابلہ اور نمائش منعقد کریگا ، خطاطی مقابلیاور نمائش کا افتتاح وزیر اعلی پنجاب 12ربیع الاول کے موقع پر کریں گے۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ 3دن جاری رہنے کے بعد مقابلہ یکم نومبر کو اختتام پذیر ہو گا، شر پسند گروہوں کی ہرزہ سرائی کاجواب دینے کایہ منفرد طریقہ ہو گا، فرانسیسی صدر کیغیر ذمہ دارانہ بیانات سیمسلم امہ کیجذبات مجروح ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں