اگر حکومت نے فرانس کے سفیر کو ملک بدر نا کیا تویکم نومبر کو گورنر ہائوس کا گھرائو کرینگے ‘مجید غوری

فرانس کے اشاعتی ادارے اور اس کی حمایت میں بولنے والے فرانسیسی صدر میکرون کا پاگل پن پوری دنیا کا امن تباہ کردے گا

منگل 27 اکتوبر 2020 15:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) عوامی رکشہ یونین و عوامی پاسبان کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے فرانس کے سفیر کو ملک بدر نا کیا تویکم نومبر کو گورنر ہائوس کا گھرائو کریں گے، کائنات کی افضل ترین ہستی کی شان میں گستاخی کرکے فرانس کے صدرنے اللہ کے عذاب کو دعوت دی ہے،پوری دنیا کے مسلمان فرانس کا سیاسی ، سماجی اور تجارتی بائیکاٹ کریں،حضرت محمد ﷺ وہ ہستی ہیں جن کی وجہ سے یہ کائنات وجود میں آئی،مسلمانوں کو آقا دو جہاں حضرت محمد ﷺ کی عزت اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے،تحفظ ناموس رسالت ﷺ کیلئے مسلمانوں کا بچہ بچہ کٹ مرنے کو تیا رہے ،فرانس کے اشاعتی ادارے اور اس کی حمایت میں بولنے والے فرانسیسی صدر میکرون کا پاگل پن پوری دنیا کا امن تباہ کردے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روزلاہورپریس کلب کے باہر عوامی رکشہ یونین و عوامی پاسبان کے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احتجاجی مظاہرے میں عوامی رکشہ یونین و عوامی پاسبان کے ہزاروں کارکنان کے علاوہ سو ل سوسائٹی، طلبہ، مزدور اوروکلاء نے بھی شرکت کی ۔احتجاجی مظاہرے کے شرکا ء فرانسیسی صدر اور خاکے شائع کرنے والوںکے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔

انہوںنے کہاکہ فرانس کے صدر نے ہمارے آقا و مولا حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرکے دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمانوں کو مشتعل کر دیا ہے پوری دنیا کا ہر مسلمان غم و غصے کی حالت میں ہے ۔اسلام امن کا دین ہے مسلمان اپنے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کو تو برداشت کر سکتے ہیں لیکن آقا دو جہاں، شافی محشر حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کبھی برداشت نہیں کرسکتے ۔

پاکستان کے غیور مسلمان غیرت ایمانی کا ثبوت دیتے ہوئے فرانسیسی اشیاء کا بائیکاٹ کریں۔ نبی مہربان حضرت محمد ﷺ سے محبت کاتقاضا ہے کہ تمام تاجر فرانسیسی اشیاء ازخوداپنے سٹوروں سے ہٹا دیں۔حکومت پاکستان فرانس کا سفارتی بائیکاٹ کرے اور سفیر کو فوری طور پر ملک سے نکل جانے کا حکم دے۔اقوام متحدہ فرانس کو عالمی امن کی تباہی سے روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

پیغمبروں کے سردارؐ، آقا دوجہاں کی شان میں گستاخی کو اظہار رائے کی آزادی کرار دینا فرانس کے صدر کا پاگل پن ہے۔ عدالتیںتوہین عدالت معاف نہیں کرتیں تو مسلمان توہین رسالت ﷺ کیسے برداشت کرلیں۔ترکی کے صدر طیب اردوان کے جرات مندانہ بیان واقدام نے عاشق رسول ﷺ ہونے کا ثبوت دیا۔ اگر نبی مہربان حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کا بدلہ ہم نہ لے سکے تو اللہ اس کا بدلہ ضرور لے گا۔ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ فرانس کے معافی مانگنے اور گستاخانہ کی اشاعت کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دینے تک جاری رہے گا۔ مجید غوری کا کہنا تھایہ کسی ایک ملک یا خطے کا مسلہ ء نہیں یہ پوری امت مسلمہ کا مسلہ ہے اسے پوری امت کو متحد ہو کر حل کرنا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں