پولیس کا اشتہاری ملزمان اور سنگین واردات میں ملوث قانون شکن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ

سنگین جرائم میں ملوث09اشتہاری ملزمان ، 04 ٹارگٹ آفینڈرز گرفتارقبضے سے نقدی اور موبائل برآمد

منگل 27 اکتوبر 2020 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) سی سی پی او لاہور محمدعمر شیخ کی ہدایت پر لاہورپولیس کا اشتہاری ملزمان اور سنگین وارداتوں میں ملوث قانون شکن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، ایک ہی روز میں سنگین جرائم میں ملوث09 اشتہاری ملزمان اور 04 ٹارگٹ آفینڈرز گرفتارکر لئے گئے ہیں۔چیک ڈس آنر، دھوکہ دہی اور فراڈ کے 04 اشتہاری ملزمان جبکہ نقب زنی اور امانت میں خیانت کے 02 اشتہاری ملزمان گرفتار کئے گئے۔

(جاری ہے)

راہبری کا 01 اشتہاری جبکہ اغواء کے 02 اشتہاری ملزمان اورچوری کے 03 ٹارگٹ آفینڈر اور تیاری راہبری کا01 ٹارگٹ آفینڈر گرفتار کر لئے گئے ہیں۔اسی طرح سنگین وارتوں میں ملوث 02 گینگز کے 04 ممبران گرفتار کر کے نقدی اور موبائل برآمدکیا گیا ہے۔12 گھنٹوں کے دوران ناجائز اسلحہ پر07 مقدمات، منشیات کی04 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔اسی طرح ون ویلنگ کی خلاف ورزی پر 01 مقدمہ کیا گیاہے۔مختلف تھانہ جات میں گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی پر10مقدمات درج ٍ اورلڑائی جھگڑے پر07 کس کے خلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ سربراہ لاہورپولیس کا کہنا تھاکہ لاہور پولیس قانون شکن عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں