لاہور،عوام نے تبدیلی حکومت کو ’’تبدیل ‘‘کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے : سلیم ر ضا

منگل 27 اکتوبر 2020 22:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ عوام نے تبدیلی حکومت کو ’’تبدیل ‘‘کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،تمام تر حکومتی سازشوں اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود کو ئٹہ جلسہ بلو چستان کی تاریخ میں ریکارڈ توڑ رہا، لاہورمیں 13د سمبر کو اپوز یشن جماعتو ں کا جلسہ حکومت کے خا تمے کا سبب بنے گا۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود کو ئٹہ کی عوام نے جلسہ عام میں شرکت کر کے قوم دوستی وطن دوستی کا ثبوت دیا حکمرانوں نے تو چند روز پہلے ہی منفی پروپیگنڈے شروع کئے تاکہ جلسہ ناکام ہو مگر انہیں منہ کی کھانی پڑی اور ان کے عزائم ناکام ہوئے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ نیازی حکومت ان شا ء اللہ چنددنو ں کی مہمان ہے عمران نیازی نے بوری بستر کو لپیٹنا شروع کردیاہے د سمبر سے پہلے ہی ان شا ء اللہ سلیکٹڈ حکومت بھی لپیٹی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں