لاہور،پاکستانی قوم دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوگی ‘ چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ

منگل 27 اکتوبر 2020 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے پشاور مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوگی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ اللہ تعالی شہدا ء کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور زخمیوں کوجلد صحتیابی دے۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ دشمن پاکستان کوکمزور کرنے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں ،پاکستانی قوم دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوگی ۔ ہمیںدشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے سیسہ پلائی دیوار بنناہوگا۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جلسوں کی آڑ میں منفی سیاسی سر گرمیاں کرنے والوں کو بھی اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ،یہ وقت انتشارپھیلانے کی بجائے دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں