کورونا کیسز میں اضافہ: میو ہسپتال کا آپریشن تھیٹربند

منگل 27 اکتوبر 2020 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر لاہور کے میو اسپتال میں روٹین آپریشن بند کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میو ہسپتال کے شعبہ سرجری کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اصغر نقی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر اسپتال میں روٹین کے آپریشن تاحکم ثانی روک دیے گئے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر اصغر کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی اور کینسر کے مریضوں کی سرجریز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں